Sunday, October 27, 2019

جیسے اللہ پاک کہہ رہے ہوں

ظہر کی نماز پرھتے ہوئے..
اچانک دل میں خیال آیا...
" جیسے الله پاک کہ رہے ہوں"
میں کہتا ہوں اے میرے بندے میں تم سے محبت کرتا ہوں"
" پر کبھی تم نے مجھ سے نہیں کہا..!
تم بھی مجھ سے محبت کرتی ہو...
اور اس خیال کے آتے ہی...
(نماز میں رقت طاری ہوئی..آنکھوں سے ایسے آنسو جاری ہوے..
ایسی کیفیت ہوئی.. جنکو الفاظ میں بیان نہی کر سکتی...)😓
پھر سوال کیا گیا..
میں تو تمہاری شاہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہوں..
تم بتاؤ..
تم میرے کتنے قریب ہو?
(شرمندگی.. اور بس آنسو ہی آنسو)😓
پھر پوچھا گیا!
میں نے جس طرح محبت کا حق ادا کیا..
کیا محبت کا حق تم نے ادا کیا?
( ندامت ہی ندامت.)😓
پھر سوال ہوا...!
میری محبت کا کیا مقام ہے تمہارے دل میں...
کیا تم کہ سکتی ہو..
  کہ تم مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرتی ہو...?
( میرا دل چاہا... میں پھوٹ پھوٹ کر روں..)
( نماز میں سجدہ کرتے ہوے...میری ہچکی بندہ چکی تھی.. دل کے پاس کسی بات کا جواب نہی تھا..)
نماز ختم ہوئی,احتساب شروع ہوا.
واقع میں نے کبھی اپنے الله پاک سے نہیں کہا..
میں آپسے محبت کرتی ہوں
میں نے تو ہمیشہ دوسروں کی محبتوں کو ترجیح دی.
میں نے کبھی نہیں کہا!
 الله پاک' جس طرح آپ میرے قریب ہیں.
( میری کوتاہیوں,گناہوں کے باوجود آپ میرے قریب ہیں)
میں بھی آپک قریب ہوں..
میں نے کبھی آپکی محبت کا حق ادا نہیں کیا..
( روز کی نماز پڑھی, قرآن پاک پڑھا, سلسلے کے ورد اور بس مراقبہ ( وہ بھی اکثر ناغہ ہو جاتا ہے)
اور بس...
یہ ہے میری محبت...
یہ ہے میرے دل میں آپکا مقام....😭
میں لوگ لوگ کرتی ہوں
 مجازی محبتوں میں خود کو گم رکھتی ہوں..
آج میرے ساتھ وہ ہوگیا..
آج میرا دل ٹوٹ گیا.
آج میں اداس ہوں..
 آج میں خوش ہوں😓

میں نے کبھی بھی الله پاک کی محبت کو اہمیت نہیں دی.
یہ نہیں سوچا...
 آج الله پاک کو یاد نہیں کیا..
آج الله پاک سے بات نہیں ہوئی'
انکو سجدہ کرتے وقت یہ یقین نہیں ہوتا کے وہ میرے سامنے ہیں..وو مجھکو دیکھ رہے ہیں..
کبھی نہیں کہا میں نے..
میں آپسے محبت کرتی ہوں..😭😭😭
حالانکہ...
عشق مجازی میں'
محبوب کا اقرار...
ہر وقت سننے کو دل کرتا ہے..
جب محبوب بول دے i love u..
تب دن رات خوشی سے جھوم جاتے ہیں..
محبوب کی طرف سے بےرخی ..عذاب..
محبوب کی ہر بات پر... آمین
محبوب کے لیے وہ سب کرنا جو وہ چاہتا ہے..
تو کیا عشق حقیقی میں'...
ہم صرف یہ نہیں بول سکتے..
الله پاک  i love you.
الله پاک i miss you.
کیا سوتے وقت تصور رب نہیں ہو سکتا?
کیا کبھی یہ چاہت بھی نہیں ہوتی
ہم محبوب کو دیکھیں...
جب کے عشق مجازی میں
 محبوب کا دیدار نہ ہو سکون نہیں ملتا...
پر دل نے کبھی وش بھی نہیں کی ہوگی..
کہ میں الله پاک کو بھی دیکھو..
وہ کیسے لگتے ہیں?
محبت اتنی خوبصورت ہے..
تو الله پاک کتنے خوبصورت ہونگے?
( کبھی نہی سوچا ہوگا)
ہم کہتے ہیں..
الله پاک وہ چاہے..
 میں اس سے محبت کرتا/کرتی ہوں..
مجھے بس وہ  چاہے..
مگر!😭
کبھی ایک بار غلطی سے بھی پوری زندگی میں نہیں کہا..
الله پاک..
میں آپسے محبت کرتا/کرتی ہوں..
مجھے آپ چاہے...بس آپ چاہے.😭😭😭
عشق مجازی کا بت تو دل میں سجا بیٹھے ہیں ہم...
تصور جانا تو ہوتا ہے..
تصور الله نہیں ہوتا
اظہار محبت تو ہوتا ہے..
مگر اس ذات سے نہی ہوتا..
دیدار یار تو ہوتا ہے...
مگر اس رحیم کا نہیں ہوتا..
ذکر محبوب تو ہوتا ہے..
ذکر رحمان نہیں ہوتا..
شکر ادا تو صنم کا ہوتا ہے..
شکر ادا رب کریم کا نہیں ہوتا..
محبت مجازی تو ہوتی ہے...
پر محبت حقیقی کا حق ادا نہیں ہوتا😭😭😭
( آنسو ہی آنسو, ندامت ہی ندامت)
دل گواہی دیتا ہے..
اگر محبت نہ ہوتی..
اگر چاہت نہ ہوتی.
کچھ بھی نہ ہوتا..
نہ تو ہوتا..
نہ میں ہوتا..
نہ کن فیکون ہوتا..😓😭



No comments:

Post a Comment