Sunday, October 27, 2019

گناہوں کی دلدل

انسان کے گناہوں کی مثال ایسی ہے کہ وہ صاف شفاف راستے پہ پاکیزگی کی راہ چلتے ہوئے اچانک سے گناہوں کی دلدل میں پھنس کر خود کو بچاتے بچاتے کوشش کرتے ہوئے اُس کیچڑ سے نکلتا ہے اپنے گناہوں کو اللہ کی بارگاہ میں آنسو بہا بہا کے دھوتا ہے اور پھر سے صاف شفاف پاکیزہ ہونے کے بعد پھر سیدھے راستے پہ چلتا ہے اور پھر دلدل میں گرتا ہے بس اسی جدوجہد اور تگ و دو میں کبھی نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوتا ہے اور کبھی گناہوں کا ۔۔۔زندگی توبہ استغفار ، معافی تلافی کے سہارے چلتی رہتی ہے رُکتی نہیں مگر اللہ بڑا کارساز ہے وہ جوڑتا بھی ہے اور توڑتا بھی ہے اپنی محبت کا احساس دلانے کے لیے کہ لوٹ آؤ تمھارا میرے سوا کوئی ہمدرد نہیں ❤️

#Samar ✍️


No comments:

Post a Comment