Sunday, October 20, 2019

اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے

"اللہ نور السموات والارض"
اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے❤️
اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے طاق میں چراغ ہو ، چراغ شیشے کی قندیل میں ہے ، قندیل گویا کہ موتی کی طرح چمکتا ہوا ستارا ہے ۔ زیتون کے مبارک درخت سے روشن کیا جاتا ہے نہ مشرق کی طرف ہے اور نہ مغرب کی طرف ، اس کا تیل قریب ہے کہ روشن ہوجائے اگرچہ اسے آگ نے نہ چھوا ہو ، روشنی پر روشنی ہے ، اللہ جسے چاہتا ہے اپنی روشنی کی راہ دکھاتا ہے ، اور اللہ لوگوں کے لیے مثالیں بیان فرماتا ہے ، اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔

سورہ نور آیت (35)

No comments:

Post a Comment