Tuesday, October 22, 2019

وہ اکثر مجھے خود سے بھی توڑ دیتا ہے

وہ اکثر مجھے خود سے بھی توڑ دیتا ہے -
پھر مسکراتا ہوا آتا ہے خود ہی جوڑ دیتا ہے -
( وَاَنَّهٝ هُوَ اَضْحَكَ وَاَبْكٰى -
وہ ہنساتا ہے وہی رلاتا ہے .. القرآن)
پہلے میری آنکھوں میں عجب نمی سی بھرتا ہے -
پھر ان میں ہنستی قوس قزح چھوڑ دیتا ہے -
(فان مع العسر یسرا .. ان مع العسر یسرا)
میں خوفزدہ ہوں تو مجھ میں یقین بھرتا ہے -
گر بدگماں ہوں تو پکڑ، جھنجھوڑ دیتا ہے -
(امن یجیب المضطر.. وھو معکم این ما کنتم)
کبھی عطا کرتا ہے عجب سکون کا عالم -
کبھی شور اک عجب سا وہ چھوڑ دیتا ہے -
( الا بذکر اللہ تطمئن القلوب)
کبھی اپنی چاہ میں مجھے بے حد تھکاتا ہے -
پھر مجھے اس کو پانے کی نئی دوڑ دیتا ہے -
( والی ربک فارغب ..ففروا الی اللہ ..)
میں اسی کی تھی، بس اسی کی ہوں -
یہ مجھ سے جب سنے امتحاں اور دیتا ہے -
( أَحَسِبَ النَّاسُ أَن يُتْرَكُوا أَن يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ -
تم نے کہا ایمان لے آئے تو کیا آزمائے نہ جاؤ گے؟)
کبھی بت بنواتا ہے مجھ سے میری آزمائش کو -
پھر خود جلوہ گر ہو، روبرو اسے پھوڑ دیتا ہے -
( لا الہ الا اللہ..الھکم الہ واحد لا الہ الاھو الرحمنالرحیم)
اشک میرے وہ، بڑی محبت سے چنتا ہے -
میں تھک اگر جاﺅں، اک نیا موڑ دیتا ہے -
( رب انی مغلوب فانتصر .حسبنا اللہ ونعم الوکیل .. نعم المولی و نعم النصیر.. ولسوف یعطیک ربک فترضی)
جب تھاما ہے میرا ہاتھ تو بھلا فکر ہو کیسی -
بس اس بات پر وہ، ہمیشہ زور دیتا ہے..! -
ان اللہ مع الصابرین .. واللہ یحب المتوکلین..

No comments:

Post a Comment