Wednesday, October 23, 2019

اے میرے پروردگار !

اے میرے پاک پروردگار !
آپ نے ہمارے لیے آسانیاں ہی آسانیاں پیدا کی ہیں ۔ لیکن اگر اس کے برعکس لوگوں کے کسی بھی گروہ کی باتیں سُنیں تو اس میں سختیاں اور مشکلات ہی مشکلات ہیں ۔ اس لیے بجائے میں ان لوگوں کی باتوں پر عمل کروں مجھے آپ کی بتائی ہوئی آسانیاں اور باتیں زیادہ سمجھ میں آتی ہیں کیونکہ آپ رحمن بھی ہیں اور رحیم بھی ہیں ۔ ہمارا تھوڑا اور اچھا کیا بھی آپ کے لیے بہت ہے کیونکہ عملوں کا دارومدار نیتوں پر ہے ۔ مجھے آپ کی بتائی باتیں قرآن کی روشنی میں سمجھ تو آتی ہیں مگر لوگوں کی نہیں ۔ اس لیے مجھے وہ راستہ چُننا ہے جو مجھے آپ سے قریب کر دے نہ کے وہ جو مجھے آپ سے دُور کر دے ۔

#Samar ✍️



No comments:

Post a Comment