صلی اللہ علی محمد صلی الله عليه وسلم
یا اللہ عزوجل یا رحیم یا کریم یا زلجلال والاکرام ۔۔۔۔ اے عظیم بخشنے والے۔۔۔اے احسان کرنے والے۔۔۔اے آسمان و زمین کے پیدا کرنے والے۔۔۔اے صاحب جلال و اکرام۔۔۔۔ تو پاک ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں...
"الٰہی میں تیرے عذاب سے تیری عفو اور بخشش کی پناہ میں آتا ہوں اور تیرے قہر سے تیری رضا کی پناہ میں آتا ہوں۔ تجھ سے ہی پناہ چاہتا ہوں، تیری زات بزرگ ہے، میں تیری شایانِ شان ثنا بیان نہیں کر سکتا، تو ہی آپ اپنی ثنا کر سکتا ہے اور کوئی نہیں"
"یا اللہ ! میرا جسم میرا دل تجھے سجدہ کرتا ہے، میرا دل تجھ پر ایمان لایا اور میں تیری نعمتوں کا شکر ادا کرتا ہوں اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا تو مجھے بخش دے، تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں ہے، میں تیرے عذاب سے بچنے کے لیے تیری پناہ میں آتا ہوں، تیرے غضب سے بچنے کے لیے تیری رضا کا طالب ہوں، تیرے عذاب سے امن میں رہنے کے لیے تجھ ہی سے درخواست کرتا ہوں"
"الٰہی! میری زبان کو جھوٹ سے پاک رکھ، میرے دل کو نفاق سے بچا، میرے عمل کو ریاکاری اور خیانت سے پاک رکھ کیونکہ تو آنکھوں کی خیانت اور ان باتوں کو جو سینے میں پوشیدہ ہیں جانتا ہے"
یا اللہ اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان پیاری دعاوں کو ہم سب کے حق میں بھی قبول فرما
یا اللہ جس جس نے بھی دعا کا کہا یا اللہ تو سب کی تکلیف دکھ درد، مشکلات اور ضرورتوں سے بہتر واقف ہے یا اللہ سب کی دعائیں قبول فرما اپنی شان کے مطابق نواز دے۔۔۔ یا اللہ تیرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم امت پریشان ہے یا اللہ بے حساب کرم فرما بے حساب نواز دے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمين
صلی الله علی محمد صلی الله عليه وسلم

No comments:
Post a Comment