Friday, October 25, 2019

کاش وہ کہہ دے کہ جاؤ تمھیں معاف کیا !

وہ رب جو ہماری شہ رگ سے بھی قریب ہے وہی تو ہے ستر ماؤں سے بھی زیادہ ہم سے محبت کرتا ہے وہی تو ہے جو ہمارے لیے بہترین حکمت تیار کرتا ہے وہی تو بار بار ہمیں آزما کر اپنے قریب کرتا ہے وہی تو ہے جو سجدے کی توفیق دیتا ہے جب اتنا سارا پیار ہے تو
کاش اللہ جی روز آخرت کے ایک صفحہ پہ لکھ دیں کہ جاؤ
 تمھیں معاف کیا ، زندگی کے ہر دکھ ، تکلیف ، رنج و غم سے آزاد کیا جاؤ تمھارا ہر گناہ معاف کیا
جاؤ کے تمھاری ایک نیکی کے بدلے تمھیں جنت کی بشارت دی جاؤ کہ تمھارے ایک نیک قدم کے بدلے تمھیں جنت میں گھر دیا جاؤ کہ تمھارے غموں کے بدلے تمھیں نہ ختم ہونے والی خوشیاں اور آسانیاں دیں وہی تو ہے میرا رب جو مجھے ہر رنج و غم میں مجھے تنہا نہیں چھوڑتا وہی تو 
ہے جس کو کچھ بتائے بغیر مجھے چین نہیں پڑتا
میرا ہمرزا ، غم خوار ، میرا رب
🙏




No comments:

Post a Comment