مارخور ایک ایسا جانور ہے جو سانپ کھاتا ھے، اسی لئے اس کا نام مارخور رکھا ہے یعنی سانپ کھانے والا جانور، اور وہ جب سانپ کو نگل لیتا ہے تو سانپ کا ذہر اس کے پورے بدن میں پھیل جاتا ھے، جس کی وجہ سے اس کی آنکھوں سے آنسو نکلتے ہیں اور وہ زہر آنسوؤں کے زریعے بہہ جاتا ھے
اور اس کو قرار مل جاتا ہے، بلکل اسی طرح جب کوئی انسان گناہ کرتا ھے، تو اس کے گناہوں کا زہر اسے بے سکون کر کے رکھ دیتا ہیں اور جب وہ زہر حد سے بڑھنے لگتا ہے تو انسان توبہ کرتا ھے، اپنے گناہوں پر نادم ہوتا ہے، روتا ھے، اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ھے، استغفار کرتا ھے.
اور پھر اللہ کی رحمت اسے ڈھانپ لیتی ھے، اور اس کا باطن گناہوں سے پاک ہو جاتا ھے، اس لئے ہمیشہ جب جب گناہ سر زد ہو جاۓ فورا" توبہ کر لینی چاہیئے ، بے شک اللہ بڑا غفور اور رحیم ہے۔“

No comments:
Post a Comment