Sunday, October 27, 2019

سیکھنا اور سکھانا

میں نے زندگی میں دو باتیں سیکھی ہیں

ایک یہ کہ کوئی تم کو ناکام کہتا ہے تو اسے کچھ نہیں کہو بلکہ خود کو کہو کہ کامیاب ہونا ہے
دوسرا یہ کہ فیصلہ کرنے تک اس کی مشکلات دیکھو لیکن جب کرلو تو اپنی ہمت دیکھو مشکلات نہیں

یاد رکھو زندگی کوئی جیٹ پاٹ نہیں ہوتی اس میں جدوجہد کرنی پڑتی ہے اس جدو جہد سے اسباق نکلتے ہیں ان اسباق سے جو سیکھتا ہے پاتے ہیں اور وہ پاکر جذب کرتے ہیں جسے جذب کرکے وہ مہانتا کی سیڑھی چڑھتا ہے اس سیڑھی کی منازل ہیں جو جتنا جذب کرتا ہے اس کی منزل اتنی بڑی ہوتی ہے

کوئی تمہارے بڑھاپے میں تمہیں یہ نہیں پوچھے گا تم کتنے لائق تھے کیا بننا چاہتے تھے اس لیے آج کیوں ناکامی سے ڈرتے ہو ؟ مت ڈرو آؤ فیصلہ کریں اور اس پہ ڈٹ جائیں ہمارے وطن کو ہماری ضرورت ہے اسے دکھی شاعری نہیں چاہیئے پاپا کی پرنسسز ماما کا لاڈلا اسے کچھ نہیں چاہیئے اسے ہماری صلاحیتیں چاہیئں آؤ دنیا کو یاد دلائیں یہ علم کا عروج یہ ترقی ہمارے ہی آباء و اجداد کے نظریات کی بنیاد پہ بنائی گئی عمارت ہے جسے ہم ہی سجائیں گے۔


No comments:

Post a Comment